ٹورانٹو ..... یونیورسٹی آف ٹورانٹو کے شعبہ طبی تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر جون پریور نے انکشاف کیا ہے کہ نیند میں خلل ،بے خوابی،کم خوابی اور بد خوابی ایسی علامتیں ہیں جو پارکنسن جیسے موذی مرض کی نشاندہی کرتی ہیں اور یہ نشاندہی مرض کے اصل سراغ لگنے سے 15سال قبل ہی ممکن بنا دی جاتی ہے نیند کی خرابی ایک خاص کیفیت ہے جسے آر ای ایم کا نام دیا جاتا ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 80فیصد معاملات میں اگر فوری تشخص علاج نہ ہو سکے تو اعصابی بیماریاں انسان کو گھیر لیتی ہیں اور رفتہ رفتہ وہ پارکنسن جیسے مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے جو نسیاں اور تشنج دونوں کیفیت پر محیط ہوتا ہے۔