ریاض ..... سعودی محکمہ تفریحات نے رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کے تمام 13صوبوں کیلئے تفریحی پروگرام شروع کردیئے۔ ہفتے کے اختتام پر اجتماعی تعلیمی و ثقافتی سرگرمیاں بھی ہونگی۔27مئی کو ینبع میں” رمضان کی راتیں میلہ“ شروع کیا گیا۔ 9جولائی تک جاری رہیگا۔ روزانہ شام ساڑھے 5بجے سے رات ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔ الاحساءمیں فٹبال کے مقابلے شروع کردیئے گئے۔ مکہ مکرمہ میں ”مکاوی محلوں کا میلہ “ روزانہ رات 10بجے سے ایک بجے تک منعقد کیا جارہا ہے۔ 25جولائی تک جاری رہیگا۔ النزھہ محلے میں پروگرام ہورہے ہیں۔ ریاض میں” کرنفال رمضان“ کے عنوان سے ماہ مبارک کے عمدہ پروگراموں پر روشنی ڈالی جارہی ہے۔14جون 2017ءتک پروگرام جاری رہیں گے۔ اسی طرح کے پروگرام ملک کے دیگر شہروں میں کئی عنوانوں سے کئے جارہے ہیں۔