پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں مکمل ہم آہنگی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انڈیا میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے موجود ہے۔
جمعے کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی صحافی نے خبر دی تھی کہ کھلاڑیوں کی آپس میں لڑائی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ورلڈ کپ: پاکستان کو پہلا نقصان، امام الحق 17رنز بنا کر آؤٹNode ID: 805891
صحافی کے اس ٹویٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ٹیم میں لڑائی جھگڑے اور اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ نے اِن خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم میں اندرونی اختلافات موجود ہیں۔‘
پی سی بی نے مزید کہا کہ ’کچھ میڈیا میں پھیلائی جانے والی ان افواہوں کے ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پرزور انداز میں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں مکمل ہم آہنگی ہے اور ایسے کوئی بھی شواہد موجود نہیں ہیں جن سے ٹیم میں اختلافات کے ان بے بنیاد دعووں کو تقویت ملے۔‘
اس کے علاوہ پی سی بی نے اس خبر پر سخت مایوسی کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ صحافتی اخلاقیات اور ذمہ داری انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
PCB statement pic.twitter.com/qo8mFoVqq1
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 23, 2023