Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ لیکس،قطری شہزادے کو دوبارہ نوٹس

اسلام آباد.... پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حمد بن جاسم کو  دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قطر ی شہزادے سے سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے والے خط کے بارے میں سوالات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ حمد بن جاسم جے آئی ٹی میں بیان قلمبند کرائیں گے۔ دوسر ی طرف ذرائع نے بتایا کہ حسین نواز نے جے آئی ٹی کے تلخ اور سخت سوالات کے جواب تسلی بخش دئیے ۔ جو دستاویز ما نگیں وہ فراہم کی گئیں۔

شیئر: