پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کو کراچی وائٹس نے پانچویں مرتبہ اپنے نام کر لیا ہے۔
کراچی وائٹس نے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی کپتانی میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں فیصل آباد ریجن کی ٹیم کو 456 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
فیصل آباد ریجن کی ٹیم کراچی وائٹس کی جانب سے دوسری اننگز میں دیے گئے 790 رنز کے ہدف کے جواب میں 333 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
مزید پڑھیں
-
قائد اعظم ٹرافی کا ناک آوٹ مرحلہ قذافی اسٹیڈیم میں شروعNode ID: 334861
-
قائد اعظم ٹرافی : حبیب بینک نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیاNode ID: 356951
ہدف کے تعاقب میں فیصل آباد ریجن کی جانب سے دوسری اننگز میں کپتان فہیم اشرف نے 147، علی وقاص نے 48 اور تیمور سلطان نے 31 سکور بنائے۔
کراچی وائٹس کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں غلام مدثر نے تین اور شاہنواز دہانی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فائنل کی پہلی اننگز میں 203 اور دوسری اننگز میں 109 رنز بنانے پر کراچی وائٹس کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس سے قبل اگر کراچی وائٹس نے اپنی پہلی اننگز میں صائم ایوب کے 203 اور شان مسعود کے 180 رنز کی اننگز کی بدولت 543 رنز بنائے۔
CHAMPIONS
Karachi Whites clinch their fifth Quaid-e-Azam Trophy title #QeAT | #FSDvKHIW pic.twitter.com/qhVQCxnM92
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 26, 2023