Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس نادہندگان پر50 ہزار ریال جرمانہ 

زکوۃ وٹیکس کے نئے قانون کے بارے میں سروے کیا جارہا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
زکوۃ و ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ زکوۃ یا ٹیکس کی ادا نہ کرنا جرم ہے جس پر50 ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے زکوۃ اور ٹیکس کے قانون کا نیا مسودہ تیار کرکے متعلقہ افراد و اداروں کی رائے لینے کے  لیے ’استطلاع‘ پورٹل پر جاری کیا ہے۔ 
اتھارٹی نے  توجہ دلائی ہے کہ اگر زکوۃ یا ٹیکس اقرار نامے میں چھوٹے اور انتہائی چھوٹے حجم کے اداروں  کی جانب سے مطلوبہ معلومات درج نہ کرنے کی صورت میں 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر زکوۃ یا ٹیکس کا اقرار نامہ پیش نہ کرنے پر واجب الادا زکوۃ یا ٹیکس کا 2 فیصد جرمانے کے طور پر الگ سے وصول کیا جائے گا۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  زکوۃ یا ٹیکس ادا نہ کرنے پر واجب الادا زکوۃ یا ٹیکس کا 100 سے تین سو فیصد تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص نے زکوۃ یا ٹیکس کے اقرار نامے میں مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے پر5 ہزار ریال سے زیادہ کا جرمانہ نہیں ہوگا۔

شیئر: