سعودی محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم کا نیا لوگو
نیا لوگو محکمے کے نئے اہداف سے بڑی مطابقت رکھتا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے نیا لوگو جاری کیا ہے۔
نیا لوگو وطن عزیز کے امن اور قدرتی وسائل کے تحفظ نیز قومی معیشت کی ترقی و خوشحالی میں محکمے کے کردار کو نمایاں کرتا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم درآمدات و برآمدات کی کڑی نگرانی اور سرحد پار تجارت میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
محکمہ اقتصادی ترقی میں معاون موثر اور اعلی کارکردگی کو اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ نیا لوگو محکمے کے نئے اہداف سے بڑی مطابقت رکھتا ہے۔
محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم چاہتا ہے کہ زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم امور کو منظم کرنے میں عالمی سطح پر مثالی ادارے کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔
یاد رہے کہ مئی 2021 کے دوران سعودی کابینہ نے زکوۃ آمدنی اور کسٹم کے ادارے کو محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم کا حصہ بنادیا تھا- نیا لوگو محکمے کے نئے کردار سے ہم آہنگ ہے۔