زکوۃ اتھارٹی کا انتباہ، جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں
جمعرات 5 اکتوبر 2023 18:38
جعلی لوگو والی ای میل کا اتھارٹی سے کوئی تعلق نہیں(فوٹو، ایکس)
زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ غیر متعلقہ ای میلز سے ملنے والے جعلی پیغامات سے ہوشیاررہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا کہ ان دنوں انجانے اکاؤنٹ سے ای میل کے ذریعے صارفین کے نام پیغامات بھیجے جارہے ہیں جن کا اتھارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔
اتھارٹی نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اس حوالے سے لوگوں کو چاہئے کہ وہ خبردار رہیں اور احتیاط سے کام لیں ۔
اتھارٹی نے توجہ دلائی ہے کہ ایک صارف کی جانب سے دریافت کیا گیا کہ اسے اتھارٹی کے ’لوگو‘ والی ای میل سے یہ پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا ’ٹیکس دینے والے بھائی‘۔ اس حوالے سے اتھارٹی کی کیا ہدایت ہے۔
یاد رہے کہ بعض دھوکے باز زکوۃ اتھارٹی سمیت متعدد سرکاری اداروں کے لوگو کے ساتھ صارفین سے رابطے کرکے ان سے ان کی بینک معلومات طلب کررہے ہیں۔ کسی بھی صورت میں انہیں بینک معلومات فراہم نہ کی جائیں۔