Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز ٹرافی،پاکستانی الیون کیلئے مشاورت

برمنگھم...چیمپیئنز ٹرافی میں ہند کے خلاف اہم ترین میچ کے لئے پاکستانی ٹیم انتظامیہ حتمی الیون کے لئے سوچ وبچار میں مصروف ہے تاہم ابھی تک چند کھلاڑیوں کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔نوجوان کھلاڑی بابراعظم، تجربے کار آل راونڈر شعیب ملک اور سابق کپتان محمد حفیظ کے انتخاب کی راہ ہموار ہے۔ بولنگ کے شعبے میں محمد عامر، حسن علی اور عماد وسیم کی شمولیت یقینی ہے وہاب ریاض کی فارم اور فٹنس یہ اشارے دے رہی ہے کہ انہیںجنید خان کے لئے جگہ چھوڑنا پڑےگی۔ بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں جنید خان 4 وکٹیں لے کر سب کی نظروں میں آچکے ہیں۔شاداب خان کا فائنل الیون میں جگہ بنانے کے لئے فہیم اشرف کے ساتھ مقابلہ ہے۔ فہیم اشرف نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں فتح کیلئے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ اوپنر فخر زمان کو بھی بہت اہمیت دے رہی ہے۔

 

شیئر: