انڈیا کی ریاست آندھرا پردیش میں اتوار کو دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع وجیانگرم میں پیش آنے والے اس واقعے میں کم سے کم 13 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین ٹریک پر سگنل کھلنے کا انتظار کر رہی تھی۔
مزید پڑھیں
-
ٹرین حادثہ سگنل سسٹم میں خرابی کے باعث ہوا: انڈین وزیر ریلوےNode ID: 770076
-
اوڈیشہ ٹرین حادثہ: باپ کو ’مرا ہوا‘ بیٹا زندہ کیسے ملا؟Node ID: 770421
-
اوڈیشہ ٹرین حادثہ، 101 لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہو سکیNode ID: 770511
ریلوے حکام نے اس حادثے کو ’انسانی غلطی‘ قرار دیا ہے۔
حادثے میں دو بوگیوں کو نقصان پہنچا ہے جس میں 90 سے زیادہ افراد سوار تھے۔
وزیر ریلوے آشوینی ویسنو نے کہا ہے کہ تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔
انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے دس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ انہوں نے وزیرِ ریلوے اشوِنی ویشنو سے بات کی ہے اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا ہے، متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
انڈیا میں گزشتہ کئی برسوں میں ریل کے بڑے حادثات پیش آئے ہیں۔ سب سے بڑا اور بدترین حادثہ ریاست بہار میں پیش آیا تھا جس میں اندازً 800 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
رواں برس جون میں ریاست اوڈیشہ میں تین ٹرینوں کے تصادم سے 300 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔
PM @narendramodi spoke to Railway Minister Shri @AshwiniVaishnaw and took stock of the situation in the wake of the unfortunate train derailment between Alamanda and Kantakapalle section.
Authorities are providing all possible assistance to those affected. The Prime Minister…
— PMO India (@PMOIndia) October 29, 2023