فالکن کلب کا میلہ، اب تک 30 لاکھ ریال کا کاروبار
’گزشتہ رات 4 باز مجموعی طور پر تین لاکھ 85 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت میلہ جاری ہے جس میں اب تک 30 لاکھ ریال سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ رات 4 باز مجموعی طور پر تین لاکھ 85 ہزار ریال میں فروخت ہوئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلہ گزشتہ 18 دنوں سے جاری ہے اور یہ 15 نومبر تک جاری رہے گا‘۔
’گزشتہ رات پہلے باز پر بولی کا افتتاح 15 ہزار سے ہوا اور اسے 26 ہزار ریال میں فروخت کردیا گیا‘۔
’دوسرا باز 29 ہزار ریال میں ،تیسرا باز ایک لاکھ 60 ہزار ریال میں جبکہ چوتھا باز ایک لاکھ 70 ہزار میں فروخت کیا گیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے کا مقصد اس قدیم عرب روایت کے فروغ کے علاوہ آئندہ نسلوں میں منتقل کرنا ہے‘۔
واضح رہے کہ بازوں پر بولی فالکن کلب کے تمام سوشل اکاؤنٹس پر براہ راست دیکھی جاسکتی ہے‘۔