دنیا بھر میں لاکھوں افراد روزانہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں تاہم انڈیا میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون نے رشتے کے لیے ایک انوکھا اشتہار دیا ہے جس میں انہیں ایسا دلہا چاہیے جو انسٹاگرام رِیلز بناتا ہو۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اخبار میں دیا گیا یہ انوکھا اشتہار وائرل ہے جس میں ایک خاتون اپنے لیے ایسا شوہر تلاش کر رہی ہیں جو اُن کی زندگی کا ساتھی بھی ہو اور وہ اُن کے ساتھ رِیلز بھی بنائے۔
ایکس پر آیوشی گپتا نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں اس اشتہار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ رشتوں کے لیے اب تک کا سب سے حیران کن اشتہار ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
سوشل میڈیا پر فالوورز بڑھانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، سات گرفتارNode ID: 799711
اس اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ ’میرا نام رِیا ہے اور میں اپنے لیے ایک موزوں رِیل پارٹنر اور دلہا ڈھونڈ رہی ہوں۔ لڑکے کو کیمرے کا سامنا کرنے پر شرم نہیں آنی چاہیے اور وہ میرے ساتھ پیار بھری رِیلز بنانے کے لیے تیار رہے۔‘
اشتہار میں مزید لکھا گیا کہ ’لڑکے کو موئی موئی جیسے ٹرینڈنگ میوزک پر رِیلز بنانی آتی ہوں اور وہ جوائنٹ فیملی سے تعلق نہ رکھتا ہو۔‘
ریا نے اپنے رشتے کے لیے مزید شرط رکھی کہ ’رشتے کے لیے رابطہ کرنے سے پہلے ایمیزون منی ٹی وی پر ویب سیریز ’ہاف لوو ہاف اریجنڈ‘ دیکھیں تاکہ آپ کو پتا چل سکے کہ مجھے کس قسم کے لڑکے نہیں پسند۔‘
رشتے کے اِس اشتہار میں مزید لکھا گیا کہ لڑکے کو ویڈیو ایڈیٹنگ سوفٹ ویئرز جیسے پریمیئر پرو وغیرہ استعمال کرنے آتے ہوں تاکہ وہ رِیلز اور وی لاگز ایڈٹ کر سکیں۔
اس وائرل ٹویٹ کے جواب میں ایکس پر موجود دیگر صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
مفدل ووہرہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں کرکٹ ویڈیوز ایڈٹ کر سکتا ہوں۔ کیا میں اس رشتے کے لیے اہل ہوں؟‘
I can edit cricket videos, am I eligible?
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) October 27, 2023
شیوانی تبصرہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ’یہ اپنے لیے دلہا اس وجہ سے ڈھونڈ رہی ہیں کہ اُس کے ساتھ انسٹاگرام رِیلز بنا سکیں، یہ جیون ساتھی نہیں ڈھونڈ رہیں۔‘
She is looking for a groom to make insta reels and not life partner.
— Shivani (ShivkiVani) (@_Shivkivani) October 27, 2023
ساکشی بھاداؤریا نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹ کی کہ ’یہاں عام لڑکے نہیں مل رہے اور اِس انفلوئنسر کو موئی موئی پر رِیل بنانے والا لڑکا چاہیے۔‘
Yahan Normal ladke ni mil rahe aur iss influencer ko MOI-MOI pe reel banane wala ladka chahiye
— Sakshi Bhadauria (@Sakshiisanerd) October 27, 2023
سشمیتا اس بارے میں لکھتی ہیں کہ ’کیا یہ ایڈیٹر کی ملازمت کا اشتہار ہے یا شادی کا اشتہار ہے۔ میں الجھن کا شکار ہوں۔‘
Is this a hiring ad for an editor or a marriage ad?? I’m confused
— Susmita (@shhuushhh_) October 27, 2023