مکہ مکرمہ میں 14 ویں کے چاند کی آنکھوں کو چکا چوند کرنے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ سعودی فوٹو گرافر یوسف بجاش نے یہ تصویر شیئر کی تھی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق یوسف بجاش نے مکہ مکرمہ میں 14 ویں کے چاند کی عکس بندی ایسے شاندار اور پیشہ ورانہ انداز میں کی کہ اسے جس نے بھی دیکھا تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔
یوسف بجاش نے مسجد الحرام کے سامنے مشہور کلاک ٹاور کے پہلو میں نظر آنے والے 14 ویں کے چاند کی عکس بندی میں چاند کے جمالیاتی مناظر اور مسجد الحرام کے تقدس کا حسین امتزاج پیش کیا۔ جسے صارفین کی جانب سے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں بلیک اینڈ وائٹ فوٹو گرافی کے شاہکارNode ID: 587591
-
مسجد الحرام کی فوٹو گرافی، ’ہر دن کچھ نیا نظر آتا ہے‘Node ID: 648126
سعودی فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ ’میں نے ٹھیک اس لمحے یہ تصویر اپنے کیمرے میں محفوظ کی جب چاند گرہن کے بعد مشرق سے آنے والے بادلوں کے درمیان سے نمودار ہوا۔‘
بجاش کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے کلاک ٹاور اور چاند کو ایک دوسرے کے پہلو میں دکھا کر اپنے طور پر 14 ویں کے چاند کی عکس بندی میں خوبصورت اضافے کی کوشش کی ہے۔‘
بجاش نے بتایا کہ ’انہوں نے اپنے دوست کے تعاون سے یہ کام کیا۔ میری یہ کوشش کامیاب رہی کہ چاند اور کلاک ٹاور ایک دوسرے کے ساتھ ہوں۔‘
یوسف بجاش کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے 2010 میں 14 ویں کے چاند کی عکس بندی کا ارادہ کیا تھا یہ اس وقت کی بات ہے جب انہیں چاند اور سورج کی عکس بندی کرنے والا کیمرہ ملا تھا۔‘
یوسف بجاش نے کہا کہ ’انہوں نے چاند اور سورج گرہن کی بھی عکس بندی کی ہے۔ انہوں نے سورج کے طلوع اور غروب ہونے کے مقامات سے واقفیت حاصل کر کے یہ کام انجام دیا
یوسف بجاش نے بتایا کہ ’انہوں نے نئی اچھوتی تصویر بنانے سے قبل کافی محنت کی تھی اس حوالے سے مکمل پروگرام اور تفصیلات حاصل کی تھیں اور پھر ان سے فائدہ اٹھایا اور ماضی کے تجربات کی بنیاد پر یہ خوبصورت تصویر تیار کرنے میں کامیاب رہا‘۔
یوسف بجاش نے کہا کہ ’انہیں 14 ویں کے چاند کی عکس بندی کا ایک عرصے سے شوق تھا۔ وہ گزشتہ چار دن سے چاند کے جمالیاتی پہلوؤں کو دیکھ کر اس حوالے سے غوروفکر کررہے تھے‘۔
یوسف کا کہنا تھا کہ ’وہ جو بھی تصاویر لیتے ہیں اسے سوشل میڈیا صارفین میں شیئر ضرور کرتے ہیں‘۔
یوسف بجاش نے فوٹو گرافی کے شوق کے حوالے سے بتایا کہ ’انہیں فوٹو گرافی کا شوق 2004 سے ہے جبکہ 2006 سے البم بنانا شروع کیا۔ 2011 میں بڑے پیمانے پر عکس بندی کا آغاز کیا۔
سعودی فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ ’فوٹو گرافروں سے تعلقات کی بدولت میں نے اس ہنر میں مہارت حاصل کی اور کافی کچھ سیکھا‘۔
بجاش نے مکہ مکرمہ کے حوالے سے مزید کہا کہ ’مجھے مکہ مکرمہ کی عکس بندی سے محبت ہے۔ وہ فرزند مکہ ہیں اور مکہ کی سڑکوں، محلوں، گلیوں، پہاڑوں، وادیوں اور میدانی علاقوں سے اچھی طرح سے واقف ہیں۔ اس وجہ سے یہاں کی تصویر کشی میں انہیں مزہ بھی آتا ہے اور عکس بندی میں سہولت بھی رہتی ہے۔‘