ممبئی ...مشہور اداکار سنیل شیٹی اپنی بیٹی اتھیا شیٹی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ سنیل کا کہنا ہے کہ وہ اتھیا کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنا چاہتے ہیںلیکن فلم ان کی بیٹی پر مرکوز ہونی چاہئے۔سنیل نے کہاکہ ”میں یقیناً اتھیا کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔میں واضح کردوں کہ وہ فلم اتھیاپر مرکوز ہونی چاہئے اور پاپا اس کے معاون اداکار کے طورپر کام کریں گے۔ورنہ نہیں۔“ اتھیا نے 2015ءمیں فلم ’ہیرو ‘کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی تھی اور وہ دوسری فلم ’مبارکاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔سنیل کا خیال ہے کہ وہ وقت کے ساتھ تیار ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ زیادہ پر اعتماد ہوگئی ہے۔میں اتھیا میں کچھ الگ دیکھ رہا ہوں۔وہ بالکل یکسو اور نظم و ضبط کی پابند ہے۔وہ بہت اچھا کام کررہی ہے۔