سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اکثر سرکاری اداروں اور پولیس کی جانب سے شہریوں کو دلچسپ اور مزیدار جوابات موصول ہوتے رہتے ہیں تاہم منگل کو پلیٹ فارم پر ایک انوکھی درخواست دیکھنے میں آئی جس میں ایک خاتون کی جانب سے پولیس سے ’سکون‘ ڈھونڈنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اس ٹویٹ میں ایک انڈین خاتون نے ممبئی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کا سکون گم ہو گیا ہے جسے ڈھونڈنے کے لیے وہ پولیس سٹیشن جا رہی ہیں۔
ویدھیکا آریا نامی خاتون اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ’پولیس سٹیشن جا رہی ہوں، سکون گم (کھو) گیا ہے میرا۔‘
مزید پڑھیں
-
ممبئی پولیس نے دہشتگردی کی سازش ناکام بنادیNode ID: 297346
اس ٹویٹ کے جواب میں ممبئی پولیس نے بھی دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم میں سے بہت سے لوگ سکون کی تلاش میں ہیں۔‘
ممبئی پولیس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’مس آریا، ہم میں سے بہت سے لوگ سکون کی تلاش میں ہیں۔ ہم اس بات پر آپ کے ممنون ہیں کہ آپ نے ہم پر اعتبار کیا اور ہمیں یقین ہیں کہ آپ روح میں سکون کو محسوس کریں گی۔ کسی اور مسئلے کے لیے آپ بے شک ہمارے پاس آ سکتی ہیں۔‘
Police station ja rahi hun sukoon kho gaya hai mera@MumbaiPolice
— Vedhika Arya (@vedhikaarya) October 31, 2023
اس کے علاوہ ممبئی پولیس نے دلچسپ انداز میں ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’ممبئی کے لیے سکون یقینی بنا رہے ہیں۔‘
Many of us are in ‘talaash’ of ‘sukoon’ too Ms Arya! We appreciate your ‘aitbaar’ in us and are sure that you will find it in your ‘rooh’ - for anything else tangible, you may ‘beshaq’ come to us #EnsuringSukoonForMumbai #MumbaiFirst https://t.co/GkA3sTmf8n
— मुंबई पोलीस - Mumbai Police (@MumbaiPolice) October 31, 2023
خاتون کی ٹویٹ کے جواب میں ٹوئٹر صارف آلاس پن نے لکھا کہ ’پولیس نے آج تک کچھ ڈھونڈ کر دیا ہے؟‘
Police ne aaj tk kuch dundh krr diya h?
— @aalaspun_ (@Aalaspun_) October 31, 2023
ممبئی پولیس کی جانب سے اُردو کے الفاظ خوبصورتی سے استعمال کرنے پر ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’جاوید اختر اپنی آئی ڈی سے آؤ۔‘
Javed Akhtar come from your own ID pic.twitter.com/eLIouXZLZn
— रुद्राक्ष (@___RUDRAKSHA___) October 31, 2023