وطن واپس جانے والے افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو معطل کر دیا ہے۔
جمعے کو اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار، ایڈمن افسر اور اے ایس آئی کے خلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’پولیس افسروں کے رویوں، اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کے حوالے سے کسی بھی شکایت کے لیے آئی سی سی پی او کے شکایات سیل 1715 پر اطلاع دیں۔‘
وطن واپس جانے افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا سخت نوٹس۔
ایس ایس پی آپریشن نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار ، ایڈمن آفیسر اور اے ایس آئی کو معطل کردیا۔
آئی سی سی پی او نے محکمانہ انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
پولیس افسران…
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 3, 2023