Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی فرمانروا کے استقبالیے میں شہزادہ فیصل بن فرحان کا خیرمقدم

غزہ کی صورتحال، کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے سنیچر کو عمان کے الحسینیہ پیلس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اردنی فرمانروا کے استقبالیہ میں عرب وفود نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ، اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایمن الصفدی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر غزہ اور گرد نواح کی صورتحال، کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں اور حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی سے نہتے شہریوں کو بچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جوائنٹ عرب ایکش، ان ممالک کے درمیان تعاون اور نتیجہ خیر ہم آہنگی اور اسے اس طرح آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس سے عرب ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے۔

شیئر: