Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت سیاحت کا ٹورازم ایجوکیشن انیشیٹو ایک ’رول ماڈل‘

 اقوام متحدہ کے تحت ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن (یو این ڈبلیو ٹی او) نے سعودی وزارت کے ٹورازم ایجوکیشن انیشیٹو کو اس شعبے میں طلبہ کے پیشہ وارانہ عزائم کو تلاش کرنے کےلیے ایک مثالی ’رول ماڈل‘ کے طور پر سراہا ہے۔
 آرگنائزیشنن کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب میں وزارت سیاحت کا اقدام یو این ڈبلیو ٹی او کے دیگر رکن ملکوں کے لیے ایک مثالی ماڈل ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن نے کہا’ سیاحت اور تعلیم کو مربوط کرنے سے معاشی اور ثقافتی خوشحالی میں مدد ملتی ہے۔ طلبہ کو کیریئر کے راستے تلاش کرنے اور ہنر سیکھنے کے قابل بناتی ہے‘۔
ٹورازم ایجوکیشن انیشیٹو جو سعودی وزارت کے پروگرام کی جانب سے شروع کیا گیا سعودی طلبہ کو چار بین الاقوامی سکولوں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں کے ذریعے سیاحت کے شعبے میں کیریئر کی طرف راغب کیا۔
ان سکولوں کا مقصد مملکت کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینا اور سعودی طالبعلموں کو اپنے ملک کے ثقافتی ورثے اور مستند مہمان نوازی کے جذبے کواجاگر کرنے میں مدد کرنا ہے۔

شیئر: