حیدرآباد ( نمائندہ اردو نیوز)کمشنر پولیس حیدرآباد مہندر ریڈی نے کہا ہے کہ دل کے امراض سے بچنے کیلئے بہتر وزرش کی ضرورت ہے ۔ ساتھ ہی ہمیں معیاری غذا کا استعمال کرنا چاہئے اور نیند بھی بہتر ہونی چاہئے ۔ مہندر ریڈی نے عالمی یوم قلب کے موقع پر نکلس روڈ پر ون کے رن کو جھنڈی دکھائی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے ہر کام سے محبت کرنا چاہئے تاکہ ذہنی و جسمانی تناؤ نہ آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ عصری دور میں جسمانی ورزش کی کمی سے دل کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے ۔