ایک ہفتے میں 609 موٹر سائیکلیں ضبط
’موٹر سائیکل چلانے والوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی چاہئے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ متعدد خلاف ورزیوں پر 609 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 29 اکتوبر سے 4 نومبر تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جس طرح گاڑیوں پر ٹریفک قوانین لاگو ہوتے ہیں اسی طرح موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہیں‘۔