Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن کے وزٹرز کی تعداد 10 لاکھ ہوگئی

’ریاض سیزن کا افتتاح عالمی باکسنگ مقابلے سے ہوا ہے جبکہ اس سال اور بھی بہت کچھ منفرد ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے وزٹرز کی تعداد 10 لاکھ ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سیزن 2023 کا آغاز ایک ہفتہ پہلے ہوا تھا۔
ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کا لوگو Big Time ہے جس کے تحت ہم دنیا بھر کے سیاح کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں‘۔
’ریاض سیزن کا افتتاح عالمی باکسنگ مقابلے سے ہوا ہے جبکہ اس سال ریاض سیزن میں بہت کچھ منفرد ہوگا‘۔
واضح رہے کہ ریاض سیزن سعودی عرب کا سب سے بڑا تفریحی ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر سے تفریحی ادارے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

شیئر: