Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسلادھار بارش کے باعث الہدا روڈ پھر بند

’موسلادھار بارش، دھند، لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کے خطرات کے باعث روڈ بند کردی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور طائف کو جوڑنے والی  الہدا روڈ بند کردی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف میں اس وقت شدید بارش ہے۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش، دھند، لینڈ سلائیڈنگ اور پھسلن کے خطرات کے باعث روڈ بند کردی گئی ہے‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مسافروں کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ السیل الکبیر کا راستہ استعمال کیا جائے‘۔
واضح رہے کہ الہدا روڈ گزشتہ کئی دن بند رکھنے کے بعد کل اتوار کو کھولی گئی تھی جسے آج پھر بند کردیا گیا ہے۔

شیئر: