نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں جمعرات کو ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کے آٹھ، آٹھ پوائنٹس ہیں لیکن کیویز نیٹ رن ریٹ اچھا ہونے کے سبب پوائنٹس ٹیبل پر گرین شرٹس اور افغانستان سے اوپر ہیں۔
نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے سری لنکا کو لازمی ہرانا ہوگا لیکن بنگلورو کا موسم اُن کی راہ میں ایک بڑی رُکاوٹ ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دیNode ID: 809101
انڈین میڈیا کے مطابق آج (بدھ) بھی بنگلور کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش ہوتی رہی ہے اور جمعرات کو بھی محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
’ٹائمز ناؤ‘ کے مطابق سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران بنگلورو میں تیز بارش کے 90 فیصد امکانات موجود ہیں۔
اگر سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے سبب بے نتیجہ ختم ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کے حصے میں ایک، ایک پوائنٹ آئے گا جس کے بعد نیوزی لینڈ کے 9 پوائنٹس ہوجائیں گے اور ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بالکل ختم ہوجائیں گے۔
اس صورت میں پاکستان کو 11 نومبر کو انگلینڈ کی ٹیم کو لازمی شکست دینا ہوگی جس کے بعد اس کے 10 پوائنٹس ہوجائیں گے اور سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
ورلڈ کپ ایک اور اہم میچ 10 نومبر کو افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔ افغانستان کے آٹھ پوائنٹس ضرور ہیں لیکن ان کا نیٹ رن ریٹ پاکستان کے مقابلے میں کافی کم ہے۔
Weather Update!!!
Currently 90% Chances Of Rain in Bangalore On Match Day Between New Zealand And Sri Lanka.#NZvSL— Talk Before Wicket (@TalkB4Wicket) November 8, 2023
اگر افغانستان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیت بھی جاتا ہے تو نیٹ رن ریٹ اچھا ہونے کے سبب پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے زیادہ اس وقت بنگلورو کا موسم موضوعِ گفتگو بنا ہوا ہے۔
ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کل کون جیتے گا؟ سری لنکا، نیوزی لینڈ یا قدرت کا نظام۔‘
Who will win tomorrow?
•Sri Lanka
•New Zealand
•Qudrat ka Nizam pic.twitter.com/ZcAa6Bntk7— Psycho ツ (@PsychoO_Says) November 8, 2023
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں بنگلورو شہر کی زیرِ آب سڑکیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
Sri Lanka vs New Zealand Likely to Be Effected By Rain.
Heavy Rain in Bangalore right Now.#NZvSL pic.twitter.com/slBxpkAaVI— Sheraz (@sheraz567890) November 7, 2023
سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو بارش کی دعا اس لیے کر رہی ہے تاکہ انہیں سیمی فائنل میں پاکستان اور انڈیا کا میچ دیکھنے کو مل سکے۔
It will be a crucial match between New Zealand and Sri lanka, the weather in Bangalore isn't great. If Pakistan manage to beat England, we could see IndvPak Semis.
— Sherry Joshua (@Joshsherry85) November 7, 2023