آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں جمعہ کو پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دے دی۔
سنیچر کو بنگلورو کے چناسوامی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا۔
اس کے جواب میں گرین شرٹس نے فخر زمان کی تاریخی اننگز کی بدولت 25.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے جس کے بعد بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے 21 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔
دوسری جانب سنیچر کو ہی احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کینگروز نے 33 رنز سے فتح سمیٹی۔
آسٹریلیا کی جیت کے بعد دفاعی چیمپیئن انگلینڈ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں مزید روشن ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
پوائنٹس ٹیبل کی صورت حال
اگر ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو انڈیا 14 اور جنوبی افریقہ 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکے ہیں۔
اسی طرح آسٹریلیا 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔
نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان 8 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد پانچویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ افغانستان 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
پوائںٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا ساتویں، نیدرلینڈز 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش اور انگلینڈ دو دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
یہاں خیال رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔
پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات
ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے 8 پوائںٹس ہیں اور گرین شرٹس کا ٹیبل پر پانچواں نمبر ہے جبکہ نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
Pakistan's Qualification Scenario:
- SL beat NZ or Washout.
- Pak beat ENG.
- RSA or Aus beats AFG.OR
- NZ beat SL by runs
- Pak beat Eng by + 130 runs.
- RSA or Aus beats AFG.— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 4, 2023