Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقلی سامان کی فروخت فوجداری جرم، ایک ملین ریال تک جرمانہ، تین سال قید

جعلی ٹریڈ مارک کا سامان مختلف عنوانوں سے فروخت کیا جارہا ہے ( فوٹو: اخبار 24) 
سعودی وکیل محمد الکعبی نے کہا ہے کہ’ نقلی سامان کو اصلی کہہ کر فروخت کرنا قابل سزا جرم ہے۔ اس پر دس لاکھ  ریال تک کا جرمانہ اور تین سال قید کی سزا ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ مارکیٹ میں جعلی ٹریڈ مارک کا سامان مختلف عنوانوں سے فروخت کیا جارہا ہے‘۔  
’ ٹریڈ مارک کی نقل یا جعلسازی کے بعض واقعات فوجداری جرم کے دائرے میں داخل ہوجاتے ہیں۔ ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جاتا ہے‘۔ 
ماہرنفسیات العنود الشمری نے نوجوانوں میں جعلی ٹریڈ مارک اشیا کی مقبولیت کے اسباب کے حوالے سے بتایا’ نوجوان خود کو منفرد ظاہر کرنے یا  دوسروں سے الگ ظاہر کرنے کے لیے اس کا شکار ہورہے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا ’ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ کوئی بھی سامان خریدنے سے قبل  اچھی طرح سے اطمینان کرلے‘۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت تجارت نقلی سامان کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف تفتیشی مہم  چلارہی ہے۔ 

شیئر: