شہزادہ فیصل بن فرحان کی زیرِصدارت وزرائے خارجہ کونسل کا تیاری اجلاس
اجلاس میں کانفرنس کے ایجنڈے پرتبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کی تیاری اجلاس کی صدارت کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب کی میزبانی میں کل 11 نومبر کو غیر معمولی سربراہی اجلاس غزہ پٹی پراسرائیلی جارحیت کے حوالے سے ریاض میں منعقد کیا جائے گا ۔
اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی عسکری آپریشن کو فوری بند کرانا اورشہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ قیدیوں کی رہائی اوربین الاقوامی قواعد وضوابط کی پابندی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے حوالے سے ایجینڈے پرغور کیاجائےگا۔
تیاری اجلاس میں غزہ کے حوالے سے کانفرنس کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔
تیاری اجلاس میں سعودی عرب کے وفد میں نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی ، بین الاقوامی امور کے انڈرسیکرٹری ، ڈاکٹر عبدالرحمان الراسی کے علاوہ اسلامی تعاون تنظیم کے ڈاکٹر صالح الصحیبانی اوروزیرخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان الداود شامل تھے۔
واضح رہے تیاری اجلاس میں غزہ کے حوالے سے منعقد ہونے والی غیرمعمولی کانفرنس کا ایجنڈا پیش کیا گیاتھا۔