Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کی صورتحال، عرب، افریقی سربراہ اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ

عرب، افریقی سربراہ اجلاس 11 نومبر کو سعودی عرب کی میزبانی میں ہونا تھا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ’ غزہ کی حالیہ پیش رفت کے باعث پانچویں عرب افریقی سربراہی اجلاس کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا کہ ’ یہ فیصلہ عرب لیگ جنرل سکریٹریٹ اور افریقن یونین کمیشن کے بعد کیا گیا۔ سربراہی اجلاس کی تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا‘۔
 بیان میں کہا گیا کہ ’غزہ کی صورتحال کے پیش نظر عرب سربراہ کانفرنس اور اسلامی سرابراہ کانفرنس کے ہنگامی اجلاس ضروری ہیں۔ دونوں سربراہ اجلاسوں میں موجودہ بحران اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے سنگین  انسانی حالات پر غور کیا جائے گا‘۔
بیان کے مطابق’ اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان اس بات کو یقینی بنانے کےلیے کیا گیا کہ خطے میں سیاسی واقعات عرب افریقی شراکت کو متاثر نہ کریں‘۔
یاد رہے کہ عرب، افریقی سربراہ اجلاس 11 نومبر 2030 کو سعودی عرب کی میزبانی میں ہونا تھا۔
جبکہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) غزہ  کی صورتحال پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں  اتوار کو ایک غیرمعمولی اجلاس  سربراہ اجلاس منعقد کرے گی۔
 یہ اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

شیئر: