عرب، اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے وفود کی آمد
’بیشتر عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان ریاض پہنچ چکے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
آج ریاض میں منعقد ہونے والی عرب، اسلامی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے وفود کی آمد شروع ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بیشتر عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہان ریاض پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر سربراہان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح، ایران کے صدر ابرہیم رئیسی، مصری صدر عبد الفتاح السیسی، لبنان کے صدر نجیب میقاتی، اماراتی نائب صدر شیخ منصور بن زاید، عراقی صدر ڈاکٹر عبد اللطیف جمال رشید، کرغیزستان کے صدرصادیر جمباروف، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور دیگر ریاض پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ عرب، اسلامی سربراہ کانفرنس غزہ کی صورتحال کا جائزہ لینے اور مشترکہ کوششوں پر اتفاق رائے کے لیے رکھی گئی ہے۔