ولی عہد سے افریقی ممالک کے سربراہوں کی ملاقات
’ملاقاتیں ریاض میں منعقد سعودی، افریقی اکانومسٹ کانفرنس کے ضمن میں ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے متعدد افریقی ممالک کے سربراہوں نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ملاقاتیں ریاض میں منعقد سعودی، افریقی اکانومسٹ کانفرنس کے ضمن میں ہوئی ہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایتھوپیا کے صدر آبی احمد، نائیجیریا کے صدر احمد تینوبو اور سوڈان کے عبوری کونسل کے صدر عبد الفتاح البرہان نے ملاقات کی ہے۔
ملاقاتوں کے دوران تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے علاوہ مشترکہ سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی ہے۔