غزہ کی امداد کے لیے تیسرا سعودی طیارہ روانہ ہوگیا
’طیارے میں 35 ٹن غذائی اشیا کے علاوہ خیمے اور سلیپنگ پیگز بھی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
غزہ کی امداد کے لیے ریاض سے آج اتوار کو تیسرا سعودی طیارہ مصر کے شہر العریش روانہ ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طیارے میں 35 ٹن سامان میں جس میں غذائی اشیا کے علاوہ خیمے اور سلیپنگ پیگز بھی ہیں۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عطیات مہم جاری ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے کہا ہے کہ ’غزہ کے لیے روانہ ہونے والا سامان عطیات مہم کا حصہ ہے‘۔