Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں عرب، اسلامی سربراہ کانفرنس شروع

’شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں وفود کے سربراہان نے یادگاری تصاویر بنوائی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
غزہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور کوششوں کو یکجا کرنے کے لیے ریاض میں عرب، اسلامی ہنگامی سربراہ کانفرنس کا آغاز ہوچکا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں وفود کے سربراہان نے یادگاری تصاویر بنوائی ہیں۔
دار الحکومت ریاض میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کی مشترکہ کانفرنس میں غزہ کے حوالے سے یکساں موقف اختیار کیا جائے گا۔
عرب، اسلامی ہنگامی کانفرنس ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اسرائیل کی فضائی اور زمینی کارروائیوں  کے نتیجے میں غزہ 11ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امدادی تنظیموں نے غزہ میں سیز فائر کی عالمی درخواستوں میں شامل ہو کر انسانی بنیادوں پرتباہی کا انتباہ دیا ہےجہاں خوراک، پانی اور ادویہ کی قلت ہے۔

شیئر: