عالمی برادری انسانی بحران کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے : ولی عہد
’فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والے جرائم کی پوری ذمہ داری قابض أفواج پر عائد ہوتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم غزہ کے نہتے شہریوں پر حملے کرنا اور انہیں نقل مکانی پر مجبور کرنے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والے جرائم کی پوری ذمہ داری قابض أفواج پر عائد ہوتی ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں عرب، اسلامی ہنگامی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد نے تمام شرکا کی آمد پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آج عرب اور اسلامی ممالک کے وفود یہاں موجود ہیں اور ہم سب اپنے فلسطینی بھائیوں کے خلاف ہونے والی اس جنگ پر سخت احتجاج کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب جنگ کے اول روز سے ہی تمام عرب اور اسلامی ملکوں کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے‘۔
’ہم نے عسکری کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور محصور افراد کے انخلا کے علاوہ شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں‘۔
’اس وقت ہم ایک انسانی بحران کے سامنے ہیں جسے روکنے کے لیے عالمی برادری اور سلامتی کونسل مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں‘۔
’یہ بحران کو روکنے کے لیے ہم سے مشترکہ کوششیں ، یکجہتی اور یکساں پالیسی اختیار کرنے کا تقاضا کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’خطے میں مستقل قیام امن اور مسئلہ فلسطین کا واحد حل اسرائیل کی طرف سے قبضہ ، محاصرہ اور یہودیوں کی آبادی کے خاتمے کے علاوہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق دینے میں ہیں‘۔