مشرقی ریجن میں غیرقانونی چڑیا گھر سیل
جانوروں کو محفوظ طریقے سے قومی مرکز میں منتقل کردیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مشرقی ریجن میں قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات نے غیرقانونی طور پر قائم چڑیا گھر کو سیل کر دیا۔ مرکز کی جانب سے غیرقانونی سرگرمی کا نوٹس لیتے ہوئے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق قومی مرکز برائے تحفظ جنگلی حیات کے کنٹرول روم کو غیرقانونی طورپرقائم کیے گئے ایک چڑیا گھر کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔
مرکز کی تفتیشی ٹیمیں اس مقام پر پہنچیں جہاں غیرقانونی طور پر جنگلی جانوروں کو رکھ کر چڑیا گھر کا تاثر دیا گیا تھا۔
تفتیشی ٹیموں نے غیرقانونی چڑیا گھر میں موجود تمام جانوروں کو محفوظ طریقے سے ریاض کے قومی نگہداشت مرکز میں منتقل کردیئے جہاں انکی بہتر دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔