شہزادہ سعود بن محمد بن فہد بن عبدالرحمن آل سعود کا انتقال
اتوار 12 نومبر 2023 19:45
نماز جنازہ کل مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی۔ (فوٹو ایس پی اے)
شہزادہ سعود بن محمد بن فہد بن محمد آل عبدالرحمن آل سعود کا اتوار 12 نومبر 2023 کو انتقال ہوگیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ شہزادہ سعود بن محمد بن فہد بن محمد آل عبدالرحمن آل سعود کا انتقال ہوگیا ہے‘۔
نماز جنازہ کل پیر کو مغرب بعد مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی جائے گی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں