پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے جس کے لیے اندرون مُلک ان کے دورے جاری ہیں۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اُردو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف 13 نومبر کو دو روزہ دورے پر بلوچستان روانہ ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف کل (پیر) اور پرسوں دو دنوں کے لیے بلوچستان جائیں گے جہاں وہ پارٹی عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
الیکٹیبلز کی شمولیت، ن لیگ بلوچستان میں حکومت بنا سکے گی؟Node ID: 809236
-
متحدہ، ن لیگ اتحاد: کیا زرداری اور کپتان بھی ہاتھ ملائیں گے؟Node ID: 809996
-
اداروں کی ذمہ داری ہے سب کے لیے سانس لینا ممکن بنائیں: سعد رفیقNode ID: 811186
الیکشن کمیشن آف پاکستان اگلے برس آٹھ فروری کو عام انتخابات کا اعلان کر چکا ہے۔ نواز شریف الیکشن سے قبل ملک بھر میں پارٹی پوزیشن بہتر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک بھی سونپ دیے گئے ہیں۔ بلوچستان کے حوالے سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ٹاسک دیا گیا تھا۔
عظمیٰ بخاری کے مطابق ’ایک ہفتہ پہلے سردار ایاز صادق، نواز شریف کے نمائندے کی حیثیت سے کوئٹہ گئے تھے جہاں انہوں نے چیزوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اب نواز شریف دورہ کریں گے اور اس دورے کا مقصد صرف پارٹی کو متحرک کرنا ہے۔ اس کے علاوہ نواز شریف کے دورے کے دوران بڑی شمولیتیں بھی ہو رہی ہیں۔‘
بلوچستان ایک ایسا خطہ ہے جہاں سے مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کے خاتمے کے بعد اس کا زوال شروع ہوا اور اکثر رہنما دیگر سیاسی جماعتوں میں چلے گئے۔
اس سے متعلق عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان میں ہماری حکومت تھی۔ پانامہ کے ایشو سے پہلے ہماری حکومت وہاں ختم کی گئی۔ ایک سازش کے تحت عمران خان کے لیے ہماری حکومت ختم کی گئی تھی۔ اب نواز شریف کی آمد سے وہ تمام چیزیں ’ان ڈو‘ ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’بلوچستان سے بڑے نام شمولیت اختیار کریں گے۔ شمولیت کرنے والوں میں الیکٹ ایبلز بھی شامل ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ پارٹی رہنما بھی شمولیت اختیار کر رہے ہیں جو کسی وجہ سے پارٹی سے الگ ہو گئے تھے۔‘
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چند روز قبل بلوچ رہنما نوابزادہ میر لشکری رئیسانی سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں شہباز شریف نے انہیں ن لیگ میں شمولیت کی دعوت بھی دی تھی۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی کی ملاقات
شہباز شریف نے آمد پر حاجی لشکری رئیسانی اور دیگر راہنمائوں کا استقبال کیا
میر ہمایوں کرد اور دیگر راہنما بھی ملاقات میں شریک تھے
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور… pic.twitter.com/ntIzvKytCK
— PMLN (@pmln_org) November 10, 2023