Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ 43 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

الحدیثہ چیک پوسٹ ٹرک کی تلاشی  کے دوران سمگلنگ ناکام بنائی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ایک لاکھ 43 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’الحدیثہ چیک پوسٹ ایک ٹرک کی تلاشی  کے دوران  ٹرک کے نچلے حصے میں چھپائی گئی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’سمگل کی جانے والی نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں‘۔
اتھارٹی ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں کے راستے درآمدات و برآمدات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ کسی بھی قسم کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کے لیے موثر انتظامات ہیں۔ 

شیئر: