Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

80ہزار گاڑیاں مکہ مکرمہ میں داخل

مکہ مکرمہ۔۔۔۔رمضان المبارک کے آغاز سے لیکر بدھ کی شب تک شمیسی مکہ جدہ شاہراہ سے 80ہزار سے زیادہ گاڑیاں مقدس شہر کیلئے گزریں ۔ مکہ مکرمہ ریجن میں روڈ سیکیورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر عایض شریم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان دنوں مکہ جدہ شاہراہ ، مکہ مدینہ شاہراہ ، مکہ طائف ،الکر شاہراہ ، مکہ طائف السیل شاہراہ اور مکہ اللیث الساحل شاہراہ سے مقدس شہر آنے والو ں کا تانتا بندھا ہوا ہے اور ان تمام مقامات پر چوکیاں قائم ہیں۔ سیکیورٹی اور ٹریفک اہلکار سلامتی انتظامات میں مصروف ہیں۔

شیئر: