Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ریجن میں بندروں کا مسئلہ حل  کرنے کے لیے اقدامات 

بندروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کم کرنے کےلیے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے(فوٹو، ایکس)
جنگلی حیات کی افزائش کے قومی مرکز کے چیئرمین ڈاکٹر محمدعلی قربان نے کہا ہے کہ باحہ ریجن میں بابون بندروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مسئلہ حل  کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محمد علی قربان نے کہا کہ اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات  اور مسائل کے حل کے لیے جاری دوسرے مرحلے کے تحت صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ 
جنگلی حیات کی افزائش کے قومی مرکز کی 30 فیلڈ ٹیمیں متعدد علاقوں میں بندروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا مسئلہ حل  کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ 

شیئر: