مرکز کی جانب سے ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ سے مصر کے العریش ہوائی اڈے کے لیے جمعہ 24 نومبر کی دوپہر تین امدادی طیارے روانہ ہوئے ۔
جمعہ کو جانے والی امدادی کھیپ میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کےلیے ایمبولینسیں بھی شامل ہیں جو دو سی ون تھرٹی ہرکولیس طیاروں کے ذریعے منتقل کی گئیں۔
امدادی طیارے کے ذریعےغزہ متاثرین کےلیے اشیائے خورونوش کے علاوہ ادویات اوردیگر ضروریات زندگی کا سامان ارسال کیا گیا۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی طیارے میں 35 ٹن سامان موجود ہے جسے العریش شہر میں مصری ہلال الاحمر کے تعاون سے غزہ متاثرین کے لیے رفح بارڈر پر لے جایا جائے گا۔
واضح رہے جمعہ کی صبح اسرائیل اورحماس میں طے پانے والے چار روزہ جنگ بندی کا معاہدے ہونے کے بعد امدادی کاموں کو تیزی سے انجام دینے کےلیے آپریشن شروع کردیا گیاہے۔