Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جاری پروجیکٹس کے لیے پاکستانی اور سعودی فرمز کے درمیان ملازمتوں کے فروغ کا معاہدہ

اس دورے کا مقصد مملکت میں جاری میگا پروجیکٹس میں بڑے پیمانے پر پاکستانیوں کو ملنے والی اَن سکلڈ اور سکلڈ ملازمتوں کے مواقعوں کو اجاگر کرنا ہے (فوٹو: جواد سہراب ملک ٹوئٹر)
پاکستان نے مملکت میں جاری میگا پروجیکٹس کے لیے معتدد سعودی ریکروٹمنٹ ایجنسیوں کے ساتھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا معاہدہ طے کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت اوورسیز نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستانی وزیراعظم کے معاون برائے اوورسیز جواد سہراب ملک کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا گیا جس کا مقصد مملکت میں پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقعوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
اس دورے کا مقصد مملکت میں جاری میگا پروجیکٹس میں بڑے پیمانے پر پاکستانیوں کو ملنے والی اَن سکلڈ اور سکلڈ ملازمتوں کے مواقعوں کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ معاہدے پاکستان اور سعودی عرب کی دی فرسٹ نیشنل کمپنی (ایف این آر سی او)، ماہارا ہیومن ریسورس سمیت باقی فرمز کے درمیان طے کیے گئے ہیں۔
جواد سہراب ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’ایف این آر سی او کے سی ای او علی جبار المہان کے ساتھ لیٹر آف انٹنٹ (ایل او آئی) پر دستخط کیے ہیں۔ ایف این آر سی او گلوبل ورک فورس ریکروٹمنٹ، ٹریننگ سرٹیفیکیشن اور کانٹریکٹنگ میں ماہر ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایف این آر سی او نے پاکستان میں ٹریننگ سینٹرز کو قائم کرنے کی یقین دہانی کی ہے جس سے پاکستان میں مزید مواقعے پیدا ہوں گے۔ سعودی عرب کے ممنون ہیں جنہوں نے سعودی وژن 2030 میں ہماری شمولیت کو ابھارا ہے۔‘
 
وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز کے مطابق اس دورے میں وزیراعظم کے معاون نے سعودی امپلائرز سے تبادلہ خیال کیا اور سعودی مارکیٹ اور معیشت میں ہیومن ریسورس ڈیلوپمنٹ کی ضرورت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے ثقافتی، دفاعی اور معاشی رشتے ہیں جو کے تاریخ اور مذہب کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ مملکت میں 20 لاکھ سے زیادہ پاکستانی رہتے ہیں۔
جواد سہراب ملک کے دورہ سعودی عرب کا مقصد سعودی عرب کے وژن 2030 میں پاکستان کی وَرک فورس کو تیز کرنا ہے۔
وزارت کے مطابق وژن 2030 ایک سٹریٹجک ترقیاتی مںصوبہ ہے جس کے تحت مملکت کی معیشت کا تیل پر انحصار کم کرنا ہے اور باہمی فوائد کے لیے مضبوط شراکت کو قائم کرنا ہے۔

شیئر: