سعودی کابینہ نے منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس میں سعودی پاکستانی اعلی رابطہ کونسل کے قیام کے معاہدے کی منظوری دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے اجلاس کے آغاز میں کابینہ کے ارکان کو گذشتہ دنوں برادر اور دوست ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے مذاکرات اور ملاقاتوں میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی کابینہ: ’ایران مذاکرت میں شامل ہو کشیدگی سے گریز کرے‘Node ID: 559371
مذاکرات اور ملاقاتیں دوطرفہ تعاون کے استحکام اور ہر سطح پر تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے کیے گئے تھے۔
سعودی کابینہ نے روس اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے کو عالمی امن و استحکام میں معاون قرار دیا ہے۔
کابینہ نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان رابطہ کونسل کے قیام سے متعلق ترمیم شدہ پروٹوکول پر دستخط کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
قائم مقام وزیر اطلاعات ْڈاکٹر عصام بن سعد نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ ’کابینہ میں بغداد کانفرنس برائے تعاون و شراکت میں سعودی عرب کی شرکت کا موضوع زیر بحث آیا۔‘
اس حوالے سے کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’سعودی عرب برادر ملک عراق کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اس کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی میں تعاون کے لیے پرعزم ہے‘۔
#فيديو_واس | #مجلس_الوزراء يعقد جلسته - عبر الاتصال المرئي - برئاسة #خادم_الحرمين_الشريفين. #واس pic.twitter.com/75cqPALK0N
— واس الأخبار الملكية (@spagov) August 31, 2021