راولپنڈی..کنٹرول لائن پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔نیزہ پیر سیکٹر میں مزید4 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی طرف سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے ہفتے کی صبح بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ واضح رہے کہ کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹر ی جنرل نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔