Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت اور عمان کا بھی تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی کا اعلان

فیصلے پر عملدرآمد دسمبر 2024 تک جاری رہے گا (فائل فوٹو: عاجل)
کویت اور سلطنت عمان آئندہ سال 2024 سے تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ طور پر کمی کا اعلان کیا ہے۔ 
عاجل ویب کے مطابق کویت نے کہا کہ’وہ یکم جنوری 2024 سے مارچ 2024 تک یومیہ ایک لاکھ  35 ہزار بیرل تیل رضاکارانہ طور پر کم نکالے گا‘۔
یہ اعلان کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر پیٹرولیم  ڈاکٹرسعد براک نے کیا ہے۔ البراک کویتی آئل کارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں۔ 
ڈاکٹرسعد براک نے کہا کہ’ تیل کی پیداوارمیں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ اوپیک پلس میں شامل بعض ممالک کے ساتھ ہم آہنگی سے کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد تیل مارکیٹ میں استحکام لانا ہے‘۔  
انہوں نے کہا کہ’ تیل کی پیداوار میں اضافی رضاکارانہ کمی تیل مارکیٹ کی صورتحال  کے حوالے سے تدریجی طور پر واپس لی جائے گی‘۔ 
 سلطنت عمان نے بھی یکم جنوری 2024 سے مارچ کے آخر تک خام تیل کی یومیہ پیداوار 42 ہزار بیرل رضاکارانہ طور پر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمانی وزارت توانائی و معدنیات نے بیان میں کہا کہ ’نئی رضاکارانہ کمی سابقہ رضاکارانہ کمی سے مختلف ہے۔ جس کے تحت یومیہ چالیس ہزار بیرل تیل کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا‘۔
اس فیصلے پر عملدرآمد دسمبر 2024 تک جاری رہے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پیداوار میں کمی کا فیصلہ تیل مارکیٹ میں استحکام و توازن کا ساتھ  دینے کے لیے کیا گیا ہے‘۔

شیئر: