مملکت میں سڑکوں پر علامات کی پیمائش کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
ڈیوائس ہائی ریزولیشن کیمرے سے لیس ہے، جی پی ایس بھی نصب ہے ( فوٹو: عکاظ)
سعودی روڈ جنرل اتھارٹی نے سڑکوں پرلگائی جانے والی علامات کی پیمائش کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا۔
سعودی عرب مشرق وسطی کا پہلا ملک ہے جہاں سڑکوں پر گراونڈ پینٹ کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیمائش کی جارہی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق روڈز جنرل اتھارٹی شاہراہوں کے انفرا سٹریکچر کے تحفظ اور مینٹینس کا معیار بہتر بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
سڑکوں پر علامتوں کی پیمائش کرنے والی ڈیوائس ہائی ریزولیشن کیمرے سے لیس ہے۔ اس میں جی پی ایس بھی نصب ہے۔
یہ ڈیوائس 80 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے کام کرتی ہے اور گراونڈ پینٹ کو موثر اور تیز رفتاری سے جانچ سکتی ہے۔
اسے استعمال کرنے والے کارکنان کو کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ علاوہ ازیں علامتوں کے لیے مقررہ معیار کے مطابق کیا جاتا ہے۔