Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان

’بارش گرج چمک کے ساتھ ہوگی جس کے باعث نشیبی علاقے پانی سے بھر جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
طقس العرب کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج پیر کو بھی مکہ مکرمہ شہر اور قرب وجوار میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بارش گرج چمک کے ساتھ ہوگی جس کے باعث نشیبی علاقے پانی سے بھر جائیں گے۔
دوسری طرف سعودی محکمہ موسمیات نے بھی اسی طرح کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور باحہ کے علاوہ بالائی علاقوں میں رات کے وقت اور صبح دھند چھائی ہوئی ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ میں آج ہلکی بارش ہوگی جبکہ دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
 

شیئر: