Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشترکہ ایمرجنسی نمبر 911 پر ایک ماہ میں 25 لاکھ کالز موصول

وزارت داخلہ نے واٹس اپ پر سرکاری چینل کا بھی آغاز کیا ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں سیکیورٹی آپریشن کے قومی مرکز کو نومبر 2023 کے دوران مشترکہ ایمرجنسی نمبر 911 پر 2.5 ملین کالز موصول ہوئی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب میں سیکیورٹی آپریشن کا قومی مرکز ایمرجنسی تعاون کے لیے ریاض، مکہ مکرمہ اور الشرقیہ ریجنوں  کے لیے 911 نمبر مختص کیے ہوئے ہے۔ 
اس پر متعدد زبانوں میں رابطے کی سہولت ہے۔ چوبیس گھنٹے عملہ ڈیوٹی پر ہوتا ہے۔ مختلف شکایات موصول ہوتی ہیں جنہیں متعلقہ ادارے تک پہنچایا جاتا ہے۔ 
نومبر کے دوران مکہ مکرمہ ریجن میں 911 پر 9 لاکھ 79 ہزار، ریاض ریجن میں 1.064 ملین اور الشرقیہ ریجن میں چار لاکھ 92  ہزار کالز موصول ہوئیں۔ 
علاوہ ازیں وزارت داخلہ نے واٹس اپ پر سرکاری چینل کا بھی آغاز کیا ہے۔

شیئر: