Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑائی میں شیر نے بیل کو ہلاک کردیا

ساﺅتھ لوانگوا ، زمبیا.... برطانوی وائلڈ لائف فوٹو گرافر لیوک میسے نے جو یہاں جنگلی ماحولیات اور جانوروں کی تصاویر اتارنے کے مشن پر آئے ہوئے ہیں مقامی پارک کی سیر کے دوران ایک عجیب و غریب منظر دیکھا۔ جس میں ایک شیر اور بیل آپس میں لڑتے نظرآئے۔ دونوں کی لڑائی دیکھ کر فوٹو گرافر کو سخت حیرت ہوئی اور اس نے موقع ضائع کئے بغیر اسکی تصویر اتار کر محفوظ کرلی جو بعد میں نیٹ پر جاری ہوگئی۔ میسے کا کہناہے کہ لڑائی کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب وہ شیر کے پیٹ میں اپنے نوکیلے سینگ باآسانی گھونپ سکتا تھا اور یہ حملہ شیر کیلئے جان لیوا ثابت ہوتا مگر آس پاس میں موجود دوسرے بہت سارے شیر بھی بیل سے لڑنے کیلئے آگئے۔ وہ سب بیل کے ساتھ لڑائی میں شریک تو نہیں ہوئے مگر انکی آمد سے لڑنے والے شیر کی حوصلہ افزائی ضرور ہوئی اور یوں بیل ہمت ہارنے کے بعد اپنی جان گنوا بیٹھا۔ صورتحال دیکھ کر لڑائی کے آخری مراحل میں کچھ بیل بھی اپنے ہم جنس کی مدد کو پہنچے مگر انکی آمد میں کافی دیر ہوچکی تھی اور بیل اپنی جان سے جاچکا تھا۔

شیئر: