Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک مقام پر تشدد کی وڈیو وائرل، پانچ افراد گرفتار

پبلک مقام پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل تھی (فوٹو: العربیہ))
سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن کی پولیس نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث  پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پبلک مقام پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل تھی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پانچ افراد ایک شخص کو بری طرح سے زدو کوب رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے وڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
الشرقیہ ریجن کے حکام نے دمام پولیس  کے تعاون سے تشدد میں ملوث ملزمان کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا۔ انہیں قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
صارفین نے ریکارڈ وقت میں وڈیو کا نوٹس لینے اور ضروری کارروائی کرنے پر حکام کی ستائش کی ہے۔ 

شیئر: