Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں لرنرز ڈرائیونگ لائسنس آن لائن فراہم کرنے کا اعلان

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی نگراں حکومت نے صوبے بھر میں لرنرز ڈرائیونگ لائسنس آن لائن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس ڈیجیٹل سہولت کے لانچ ہونے کے بعد اب پنجاب بھر کے شہری گھر بیٹھے ہی لرنرز ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں۔
اس سلسلے میں پنجاب پولیس نے پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’شہریوں کے لیے خوشخبری، اپ آپ کو دفاتر نہیں جانا پڑے گا۔‘
’پنجاب حکومت کی جانب سے آن لائن لرنرز لائسنس کا حصول متعارف کروا دیا گیا۔ شہری گھر بیٹھے آن لائن لرنرز لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔‘
 
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’شاندار خبر، لرنرز لائسنس کے مراحل کو آسان بنانے کے لیے ہم نے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔‘
 
انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ پنجاب پولیس کی ایپ سے آن لائن ایپلائی کر سکتے ہیں جبکہ یہ سروس 737 پولیس سٹیشنز اور پنجاب بھر کے خدمت مراکز پر دستیاب ہے۔‘

شیئر: