Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاکلیٹ فروش کے بینک اکاؤنٹ میں 18کروڑ روپے

وجے واڑہ۔۔۔چاکلیٹ فروخت کرنیوالا اپنے بینک اکاؤنٹ میں 18کروڑ روپے جمع کرچکا ہے اس کی وجہ سے وہ اب انکم ٹیکس محکمہ کی نظروں میں آگیاہے۔ 30سالہ کشور لال کو محکمہ نے طلب کیا اور اس سے سوال کیا کہ اس کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا۔کشور لال گھر گھر جاکر چاکلیٹیں فروخت کرتا ہے جبکہ چاکلیٹ کا اسٹاک رکھنے کیلئے اس کے پاس چھوٹی سی جگہ ہے۔ حال ہی میں اس نے ایک اور بینک میں اکاؤنٹ کھولا تھا۔ احمد آباد میں قائم اس بینک نے وجے واڑہ میں اپنی شاخ کھولی ہے جہاں کئی چھابڑی والوں کے اکاؤنٹس ہیں۔پچھلے چند مہینوں میں کشورکے بینک اکاؤنٹ میں ممبئی سے مشتبہ انداز میں ٹرانزکشن ہوئی جو تقریباً18کروڑ روپے کی تھی۔ کشور نے محکمہ انکم ٹیکس افسروں کو بتایا کہ اس کا اس اکاؤنٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔ اب محکمہ نے بینک سے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگی ہے۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ بینک بھی اس میں ملوث ہوسکتا ہے۔

شیئر: